بلوچستان میں مقتل گاہ میں تبدیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ، سردار اختر جان مینگل ،
ریکوڈک سمیت دیگر پروجیکٹ و وسائل کو مال غنیمت نہ سمجھا جائے، موجودہ دور میں مسخ شدہ لاشیں اور توتک جیسے اجتماعی قبروں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں،بی این پی کے قائدکا جلسے سے خطاب
ہفتہ 24 جنوری 2015 21:45
خضدار) اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقتل گاہ میں تبدیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی کیونکہ بلوچ عوام باشعور ہیں ، ریکوڈک سمیت دیگر پروجیکٹ و وسائل کو مال غنیمت نہ سمجھا جائے اپنی گروہی اور ذاتی مفادات اور کک بیگز کی خاطر ضمیر فروشی سے بھی گریز نہیں کیا جا رہا موجودہ دور میں مسخ شدہ لاشیں اور توتک جیسے اجتماعی قبروں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں ڈیتھ سکواڈ خضدار کے غیور بلوچوں کی نصف آبادی کی نقل مکانی کا سبب بنا اور ان کے ہاتھ بے گناہ بلوچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جعلی انتخابات سے بننے والی حکومت غیور بلوچوں کی نہیں بلکہ اپنی خدمت میں سرگرداں ہے بلوچستان میں مظالم بالخصوص خضدار میں اغواء برائے تاوان ، قتل و غارت گری کے واقعات کی وجہ سے نصف آبادی نقل مکانی کر چکی ہے ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ، مسخ شدہ لاشیں ، اغواء برائے تاون ، قتل و غارت گری ، اجتماعی قبروں کی برآمدگی کے بعد عوام کو اتنا خوفزدہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ماورائے عدالت قتل و غارت گری کے ذریعے بلوچوں کی نسل کشی سے بھی پیچھے نہیں رہا گیا موجودہ حکومت کے دور میں بھی مظالم کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے بلوچ وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا رہا ہے اور ہماری سرزمین کے قدرتی دولت کو مال غنیمت سمجھ کر کک بیگرز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.