پیپلزپارٹی اور (ق) کی قیادت کاسینیٹ انتخابات سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر تعاون کافیصلہ،

دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان پیر کو ملاقات بھی ہو گی‘ منظور وٹو کی تصدیق

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:48

پیپلزپارٹی اور (ق) کی قیادت کاسینیٹ انتخابات سے متعلق مشترکہ حکمت عملی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی قیادت نے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر تعاون کافیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے قائدین کے درمیان ( پیر ) کو ملاقات بھی ہو گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی قیادت میں رابطہ ہوا جس میں مارچ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پرتعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے مطابق دونوں پارٹیوں کے قائدین کے درمیان 26جنوری کو ملاقات بھی ہوگی ۔