کالعدم تنظیموں کی طرف سے شاہراہوں اور مارکیٹوں میں رکھے گئے چندے کے باکس کو قبضے میں لینے کا سلسلہ شروع،مال روڈپر کالعدم تنظیموں کی جانب سے رکھے گئے 13چندے کے باکس قبضے میں لے لئے گئے ‘ ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:48

کالعدم تنظیموں کی طرف سے شاہراہوں اور مارکیٹوں میں رکھے گئے چندے کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی طرف سے مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں میں رکھے گئے چندے کے باکس کو قبضے میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ مال روڈپر کالعدم تنظیموں کی جانب سے رکھے گئے 13چندے کے باکس قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو چندا اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ۔ آپریشن جاری ہے کسی بھی جگہ خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ چند رو ز قبل وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھاکہ کسی بھی جگہ پر چندہ باکس رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔