ا یس ای سی پی فنانشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہی کے لئے سیمینارمنعقد کروائے گا

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے لئے فنانشل سیکٹر میں موجود مواقعوں سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار منعقد کروانے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آگاہی سیمینار ایس ای سی پی کے انوسٹر ایجوکیشن پروگرام کے تحت منعقد کئے جا رہے۔ اس پروگرام کے ذریعے عوام الناس اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی فنانشل سیکٹر جیسے کہ میوچل فنڈز، پنشن سکیموں‘ مضاربعہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس ی پی کے حکام اور فنانشل سیکٹر کے ماہرین ان سیکموں میں سرمایہ کاری کرنے کے قانونی طریقہ کار اور فوائد اور سرمایہ کاروں کو قانون میں حاصل تحفظ سے بھی آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے اس سلسلے کا پہلا سیمینار سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے تعاون سے ہفتہ کے روز کراچی میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں منعقد کیا۔ اس سیمینار میں فنانشل سیکٹر سے منسلک افراد اور طلبہ نے شرکت کی اور سرمایہ کاری کی سیکموں سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس سلسلے میں اگلا سیمینار 29جنوری کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔