نوجوان فکری، نظریاتی انقلاب واسلامی پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالمتین اخوندزادہ،

نظریاتی دینی وجدیدعصری تعلیم سے لیس ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،صوبائی امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے کہاہے کہ نوجوان فکری نظریاتی انقلاب واسلامی پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں نظریاتی دینی وجدیدعصری تعلیم سے لیس ہوکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی  نے ان تمام علاقوں کادورہ کیا جن کا ذکر قرآن پاک آیاہے دعو ت ،تعلیم ،ہنر اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے عزم ،تدبر،جذبہ ،صبر ،تحمل اور جدوجہد کیلئے تاریخ اسلام کا مطالعہ ضروری ہے کلا م پا ک کا مطالعہ ،عمل اور ان کی دعوت عام کرنے کی مشکلات وپریشانیوں میں کمی آسکتی ہے قرآن پاک ہونے کے باوجود مشکلات لمحہ فکریہ ہے قرآن کی تعلیمات عام کرنے اور ان پر ہر مقام ہر جگہ عمل کرنا لازمی ہے قرآن پاک کی تعلیم جدید عصری تعلیمی اداروں میں لازمی کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ کا ہر سال بلوچستان بھر کے میٹر ک طلبہ کومفت امتحانات تیاری ،ٹیویشن ،تعلیم وتربیت اورہاسٹل کی سہولت فراہم کرنا اہم علمی تعلیمی خدمت ہے جس کی تقلید وتعریف ضروری ہیں ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان تعلیمی خدمت کرکے بلوچستان سے جہالت وکم علمی ختم کر رہے ہیں مغرب کا خاندانی معاشرتی نظام تباہی کی جانب گامز ن ہے مغرب بوڑھا ہوتا جا رہا ہے اسلام کے باعمل باکردار نوجوان دنیا میں تبدیلی لائیں گے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام کی طرف راغب ہورہا ہے علم عمل وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ضروری ہیں ۔

باوقار اسلامی زندگی گزارنے کیلئے باوقار اسلامی باعمل زندگی واسلامی تعلیمات لازمی ہیں ہم ناکام نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظام نافذ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں نہم دہم کے طلبہ کے امتحانات تیاری کے سلسلے میں سہ ماہی ونٹر ایجوکیشن کیمپ کے دورے کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم افتخار احمد کاکڑ،جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،جمعیت کے صوبائی سیکرٹری جنرل محمد عثمان کاکڑ، کیمپ کے انچارج محمد صابر صالح ودیگر بھی موجودتھے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا امین اللہ کاکڑ نے خطاب میں کہا کہ غریب بچوں کو زیر تعلیم سے آراستہ کرنا انہیں دین ودنیا کی تعلیم مفت فراہم کرنا اور ساتھ ساتھ انہیں رہائش وخوراک فراہم کرنا احسن وبڑی نیکی وقومی خدمت ہے یہ کام اللہ کے منتخب بندے ہی کر سکتے ہیں اسلام کو سمجھنے ،عمل کرنے اور پھیلانے کی ضرورت ہے فرقہ پرستی ،تعصب نفرت کی اسلام میں گنجائش نہیں نوجوان تعلیم وتربیت ترقی وخوشحالی کیلئے دین اسلام کی خدمت کو ترجیح دیں دشمنوں نے مسلم نوجوان کو ٹارگٹ بنا یا ہے جس کیلئے وہ فحاشی وعریانی کا سہارالیکرمسلم نوجوانوں کو ناکارہ بنارہے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم افتخار احمد کاکڑ نے کہا کہ ہم ایک چھت کے نیچے طلبہ کو بیک وقت تمام مضامین میں تیاری کروارہے ہیں ان کی دینی وعصری تعلیم کی تیاری کروارہے ہیں ٹیویشن ،باجماعت نماز،جسمانی ایکسرسائیز ،کھانا رہائش وغیرہ کی سہولت تمام طلبہ کو دے رہے ہیں تاکہ تعلیمی ماحول میں طلبہ بہتر سہولت کیساتھ تیاری کریں ۔