یوکرائنی بندرگاہ ماریو پول پر باغیوں کی بم باری، پندرہ افراد ہلاک

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:28

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے ڈونیٹسک علاقے کے بندرگاہی شہر ماریو پول پر شدید بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد کے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ماریو پول کا شہر کییف انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر گولے رہائشی علاقے پر گِرے۔ بحیرہ ایزوف کے کنارے واقع اس شہر کی انتظامیہ کے مطابق داغے گئے راکٹ شہر کے جنوب مشرقی حصے کی ایک مارکیٹ پر گرے۔ حالیہ ایام میں باغیوں نے یوکرائنی حکومت کے خلاف اپنی مسلح کارروائیوں کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیلنگ سے کئی شہری زخمی ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :