سکھر،موٹر ورکس ایسوسی ایشن ورکر پینل کے رہنما ؤں کا ضلع انتظامیہ کی جانب سے 15 روز میں کالونی منتقل نہ ہونیوالے مستریوں کی دکانیں سیل اور ایسوسی ایشن کے الیکشن کا شیڈول جاری کرنے نے کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:34

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن ورکر پینل کے رہنما ؤں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے 15 روز میں کالونی منتقل نہ ہونیوالے مستریوں کی دکانیں سیل کرنے اور پیر کو ایسوسی ایشن کے الیکشن کا شیڈول جاری کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی بہتری، ٹریفک جام کے مسئلے، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ڈینٹرز پینٹرز انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگیرہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر کی اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنیوالے مستری بھائی شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور سکھر کی تعمیر و ترقی کے لئے نیو بس ٹرمینل کے قریب قائم ڈینٹر پینٹر کالونی میں منتقل ہونا چاہتے ہیں مگر بعض نام نہاد عہدیداران محنت کشوں کی منتقلی میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹس لیکر کیے جانیوالے اقدامات قابل تعریف و لائق تحسین ہیں، ڈی سی کے فیصلے سے ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنیوالے محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہم لوگ ان کے فیصلے کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہیں اور منتقلی کے حوالے سے اپنا بھرپور تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینٹرز پینٹرز کی منتقلی کے حوالے سے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :