منشیات کے مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجو بطور گواہ پیش نہ ہونے پر متعدد پولیس ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری نے منشیات کے مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجو بطور گواہ پیش نہ ہونے پر متعدد پولیس ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتارکر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے جن اہلکاروں کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں تھانہ اچھرہ کے اے ایس آئی پرویز ،کانسٹیبل نوید احمد ،امانت علی ،قدیر احمد ،تھانہ راوی روڈ کے سب انسپکٹر خالد ،اے ایس آئی سلیم خان اور الیاس سمیت دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :