منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو ماہ قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزاء کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو ماہ قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزاء کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم کو تھانہ مناواں پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 117گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قیدو جرمانے کی سزاء کاحکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :