منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال قید اور 15ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم اکبر کو تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2014میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1010گرام چرس برآمد کی تھی اور مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا ملزم نے جیل میں اسلام قبول کر لیا اور مسلمان ہو گیا تھا تاہم اس نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو ایکقید و جرمانے کی سزاء کا حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :