مختلف مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجود ریکارڈپیش نہ کرنے اور گواہان کی تعمیل نہ کروانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے مختلف مقدمات میں بار بار طلبی کے باوجود ریکارڈپیش نہ کرنے اور گواہان کی تعمیل نہ کروانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے فاضل عدالت میں قتل کے مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں عدالت کی جانب سے پولیس کو گواہان کی تعمیل اور مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا عدم تعمیل پر فاضل جج نے ایس ایچ او تھانہ ہڈیارہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے جبکہ فیض ربانی سب انسپکٹر تھانہ سرور روڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر کو آئیندہ تاریخ سماعت پر گرفتارکر کے عدالت میں پیش کیا جائے علاوہ ازیں فاضل عدالت نے منور حسین ،اشرف ،شبیر سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :