قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم اسلم پر الزام تھا کہ اس نے 2009میں اپنی خالہ ساس خورشید بی بی کوسر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ مانگا پولیس نے درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیا تاہم پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت نہ کر سکا گزشتہ روز فاضل عدالت نے گواہان کے بیانات اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :