سی آئی اے ڈیفنس کا گھر میں چھاپہ ،دو شہریوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے واقعہ پر متعلقہ حکام سے26جنوری کو رپورٹ طلب

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعودحسین نے سی آئی اے ڈیفنس کی جانب سے گھر میں چھاپہ مار کر دو شہریوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے واقعہ پر متعلقہ حکام سے26جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے یہ حکم ڈیفنس کی رہائشی خاتون کی جانب سے دائر حبس بے جا کی ایک درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی آئی اے ڈیفنس کے اہلکاروں نے ا سکے گھر میں چھاپہ مار کر نہ صرف قیمتی سامان لوٹ لیا بلکہ ا سکے شوہر نذیر کے ساتھ ساتھ شکیل کو بھی غیر قانونی حراست میں لے لیا۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ فاضل عدالت مذکورہ افراد کو بازیاب کراکے سی آئی اے ڈیفنس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔