لاہور،ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء کی ہڑتال،

ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت 20 ہزار سے زائدمقدمات و دعویٰ جات التوا کا شکار

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز وکلاء نے ہڑتال کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث لاہور کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت 20 ہزار سے زائدمقدمات و دعویٰ جات التوا کا شکار ہوئے جبکہ سینکڑوں سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

لاہور کے رہائشی وقاص شاہد ایڈووکیٹ پر جمعہ کی شام قاتلانہ حملہ ہوا جس کی وجہ سے لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا جس پر وکلاء نے گذشتہ روز ہڑتال کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث سیشن کورٹ، سول عدالتیں،انسداد منشیات اور انسدادرشوت ستانی کی خصوصی عدالتوں سمیت ضلع کچہری،کینٹ کچہری،ماڈل ٹاؤن کچہری ،ڈرگ کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات التوا کا شکار ہوئے جبکہ سینکڑوں مرد و خواتین سائلین کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے جوڈیشل افسران نے زیر سماعت مقدمات میں آئندہ کی تاریخیں ڈال دیں جبکہ 400کے قریب جیلوں سے لائے گئے ملزمان کو آئندہ کی تاریخ پیشی دے کر واپس بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :