لاہور،کرایہ داری کا متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرانے کی پاداش میں تین مالک مکانوں سمیت 11افرادکو تیس تیس ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) کرایہ داری کا متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرانے کی پاداش میں تین مالک مکانوں سمیت 11افرادکو جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیس تیس ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق تھانہ یکی گیٹ پولیس نے کرائے داروں کا تھانہ میں اندراج نہ کروانے کی پاداش میں تین مالک مکانوں سمیت انور،غلام مصطفی،عبدالرشید،گل زمان،قدیر بٹ،خان زادہ،محسن علی اور شعیب وغیرہ گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر کے گزشتہ روز ضلع کچہری میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

فاضل عدالت کے روبرو گرفتار افراد کے وکلاء نے درخواست ضمانتیں دائر کیں جن کی سماعت کے بعد عدالت نے تیس تیس ہزار کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانتیں منظور کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :