بااختیار جوڈیشل بن جائے تو رواں سال ہی الیکشن ہونگے ، عمران خان،
جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثابت کردوں گا ، انتخابی دھاندلی میں بہت بڑے فنکار ملوث تھے، افتخار چوہدری اور رمدے نے غداری کی ، اسمبلیوں میں واپس جانیکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، تحریک انصاف کاکوئی رکن اسمبلی میں گیاتووہ پارٹی سے بیدخل کردیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بااختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تو 2015 الیکشن کا سال ہوگا ، 2013کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے پیچھے افتخار محمد چوہدری اور رمدے تھے، جنہوں نے غداری کی ،اسمبلیوں میں واپس جانیکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، تحریک انصاف کاکوئی رکن اسمبلی میں گیاتووہ پارٹی سے بیدخل کردیا جائے گا ۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی نہیں کی تو اسے ہمارا مسودہ قبول کرلینا چاہیے، مسلم لیگ(ن) کے ڈرافٹ کیمطابق جوڈیشل کمیشن کچھ نہیں کرسکے گا۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی جماعت اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تیار کردہ جوڈیشل کمیشن کے مسودے عوام کے سامنے لائیں گے۔(جاری ہے)
اعتزاز احسن این اے 124 میں اتنی دھاندلی سامنے لائے ہیں اتنی تو ان کے اپنے حلقے میں نہیں ہوئی۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم اپنے مطالبات سے دستبردار ہوگئے ہیں، جس دن ہم نے ملک بند کرنے کا فیصلہ کیا مسلم لیگ (ن)حکومت نہیں چلاسکیں گی، وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ اگر بااختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور انتخابی عذرداریاں وہاں منتقل کردی جائیں تو یہ سال الیکشن کا سال ہوگا۔ اسمبلیوں میں واپس جانیکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، تحریک انصاف کاکوئی رکن اسمبلی میں گیاتووہ پارٹی سے بیدخل کردیا جائے گا، اگر بااختیار جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ انتخابات جائزہیں توہم اسمبلیوں میں چلے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس لیے ڈررہی ہے کہ انھیں پتاہے کہ انھیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے، نگراں حکومت نے آٓخری تین دنوں میں کئی لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے، یہ ریٹرننگ افسران کا کمال ہی کا تھا کہ انتخابات میں انہیں اتنے زیادہ ووٹ ملے۔ جوڈیشل کمیشن کے سامنے وہ ثابت کریں گے کہ بہت بڑے بڑے فنکارانتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، ریٹرننگ افسران کے پیچھے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے تھے۔ عمران خان نے کہا ریٹرننگ افسران حکم کے مطابق کام کر رہے تھے۔ افتخار چودھری اور جسٹس رمدے ریٹرننگ افسران کو کنٹرول کر رہے تھے۔ ہم جوڈیشل کمیشن میں ثابت کریں گے کہ افتخار چودھری ،جسٹس رمدے پیچھے تھے۔ افتخار چودھری نے الیکشن سے پہلے ریٹرننگ افسران سے خطاب بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا افتخار چودھری ، جسٹس رمدے نے ملک سے غداری کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ن لیگ بتائے ٹریبونل کے فیصلے جوڈیشل کمیشن میں کیوں نہیں آ سکتےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.