وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف نجم سیٹھی کی اپیل پر فیصلہ نہیں دیا گیا،ترجمان ایوان صدر کی وضاحت

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ترجمان ایوان صدر نے وضاحت کی ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف سابق چیئرمین پی سی بی اور سابق نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کی اپیل پر فیصلہ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے پرکوئی بھی متاثرہ فریق صدر کو اپیل کر سکتا ہے۔ سیٹھی خاندان کی اپیلیں مقررہ وقت کے دوران ایوان صدر میں موصول ہوئیں۔ ایوان صدر پر کام آئین اور قانون کی روح کے مطابق کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :