کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں،پروفیسر داوٴد میمن

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:15

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور ضروری اقدامات کر رہے ہیں آنے والے وقت میں کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو کافی مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی"۔ ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے چےئر مین پروفیسرداؤد میمن نے انٹر کالجیٹ بوائز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں سپیریر سائنس کالج حیدر آباد نے پبلک اسکول حیدر آباد کو2-1سے ہرا کر چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ پبلک اسکول کے صہیب نے مجیب کو21-19اور21-12سے جبکہ ڈبلز میں سپیریر کے مجیب اور ایفاض نے صہیب اور اسامہ کو21-17اور 21-13سے جبکہ فیصلہ کن سنگل میں سپیریر کالج کے احمد نے اسامہ کو21-7اور 21-10سے ہرایا جبکہ فاؤنڈیشن اسکول حیدر آباد نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

آخر میں پروفیسر داؤد میمن اور سید مظفر علی نے انعامات تقسیم کئے جبکہ تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی جانب سے فاتح ٹیم کو4000جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کو3-3ہزار روپے کے نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل پبلک اسکول حیدر آباد محمد یوسف شیخ ، رضاء اللہ راجپوت، عشرت لودھی، ریحان شیخ، پر ویز احمد شیخ، ابراہیم جہیجو ، ساجد شاہ، عقیل احمد ، ندیم وزیر، حسین امام اور دیگر موجود تھے۔