ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کا صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ‘کام کو مزید کرنیکی ہدایت

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:23

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء))ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کا صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز صبح سویرے صفائی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو مزید تیز کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قصور نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اگر کسی کو صفائی کے معاملہ میں کوئی شکایت ہو تو ڈی سی او آفس کے شکایات سیل نمبر 0499250067پر درج کروائیں جس کا فوراً ازالہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ ڈی سی او قصور نے صفائی مہم کے سلسلہ میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہوئی ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کرتی ہے ۔