پانی کے عظیم K-IVمنصوبے اور ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے لئے زمین کی الاٹمنٹ سندھ حکومت کا کارنامہ ہے۔اراکین قومی اسمبلی
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ اور شمس النساء نے کراچی کے عوام کی مستقبل کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پانی کے عظیم منصوبے K-IVکے لئے 8625ایکڑ زمین اور ٹھٹہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے لئے 1408ایکڑ زمین الاٹ کرنے پر سندھ حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود سندھ حکومت نے دو عظیم عوامی منصوبوں کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے کی پہلی کڑی زمین کی فراہمی تھی جسے پورا کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان دونوں منصوبوں کے لئے عملی اقدامات کا اٹھایا جانا صوبے کے عوام کے لئے سال نو کی سب سے بڑی خبر ہے اور عنقریب پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جو توانائی کے شعبے میں خودکفالت کی منزل کی جانب صحیح سمت میں قدم اٹھارہی ہے اس سے صوبے میں معاشی انقلاب آئے گا اور اس کا فائدہ ملک کے عوام کو بھی پہنچے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ K-IVمنصوبہ کینجھر جھیل سے ہوشروع ہوکر براستہ ٹھٹہ کراچی ڈویژن میں گو ٹھ رن پٹھا نی کے مقام دیہہ دھا بیجی میں داخل ہو گا اوردیہہ اللہ فئی پر اختتام پذیز ہو گاانہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی کے عوام کی پانی کی قلت اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل حل ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 49.5میگاواٹ منصوبے کے لئے زمین کی الاٹمنٹ صوبے اور ملک کے معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا جو پوٹنشل موجود ہے اس کا تخمینہ 55000میگاواٹ ہے جبکہ صوبہ سندھ کی جانب سے تاحال 156.4میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کو مالی اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے تناظر میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کنٹرول دیا جائے اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کو فوری طور پر روکا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.