قومی کرکٹر ز نے سینٹرل کا نٹریکٹ پر دستخط کر نے سے انکار کر دیا

اتوار 25 جنوری 2015 09:18

قومی کرکٹر ز نے سینٹرل کا نٹریکٹ پر دستخط کر نے سے انکار کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔جنوری 2015ء ) قومی کرکٹر ز نے صرف 3ماہ کیلئے سینٹرل کانٹریکٹ کو مسترد کر تے ہوئے دستخط کر نے سے انکار کر د یا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل قومی ان دنوں دو میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سے سینٹرل کانٹریکٹ کے معاملے پر قومی کرکٹرز اور بورڈ میں ٹھن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ نے دسمبر میں معاہدہ ختم ہونے کے بعد اس میں تین ماہ کی تجدید کر دی تھی جس پر قومی کرکٹرز چراغ پا ہوگئے اور بیشتر نے اس پر دستخط کر نے سے انکار کر دیا ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ صرف تین ماہ کے معاہدے کا کیا جوازہے،کھلاڑی سابق بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں بننے والے معاہدے کی بعض شقوں سے بھی متفق نہیں ہیں ،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں ہونے والی میٹنگ میں کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا کہ جب تک ایک سال کا معاہدہ نہیں ملتا کوئی اس پر دستخط نہیں کریگا،انہوں پتہ چلا ہے کہ چیئر مین شہریار خان کو معاہدے کی باریکیوں کا علم نہیں تھا اس لیے کھلاڑی چاہتے ہیں کہ انہیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :