بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بالی وڈ خانز کے پیچھے پڑ گئیں

بالی وڈ خانز اگر اپنی بیویوں سے محبت کرتے ہیں تو ان کا مذہب کیوں نہیں اختیار کر لیتے ‘ہندو مہا سبا

اتوار 25 جنوری 2015 11:15

بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بالی وڈ خانز کے پیچھے پڑ گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) انتہا پسندوں کا کہنا ہے بالی وڈ خانز ہندو شریک حیات کی خاطر اپنا مذہب کیوں نہیں بدل لیتے۔ دھمکیوں کے بعد کرینہ کپور خان نے اپنی سیکورٹی میں اضافہ کر لیا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیموں ہندو مہا سبا اور درگا واہنی نے ان بالی وڈ کے ہندو مسلم شادی شدہ جوڑوں پر شدید تنقید کی ہے۔ شاہ رخ خان گوری سے، عامر خان کرن راوٴ سے، سیف علی خان کرینہ کپور سے شادی کے بندھن میں خوش باش زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسندوں کا کہنا ہے بالی وڈ کی غیر مسلم ہیروئنیں لو جہاد کا شکار ہو کر مسلمان اداکاروں کی شریک سفر بن رہی ہیں۔ ہندو مہاسبا کا کہنا ہے بالی وڈ خانز اگر اپنی بیویوں سے محبت کرتے ہیں تو ان کا مذہب کیوں نہیں اختیار کر لیتے جبکہ درگا واہنی نامی انتہا پسند تنظیم نے کرینہ کپور کو جان لیوا دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد انہوں نے مزید دو محافظ رکھ لئے ہیں۔ انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک متنازع تصویر شائع کی ہے جس میں ان کے آدھے چہرے کو نقاب میں جبکہ آدھے چہرے کو بندیا اور سندور سے سجایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :