شاہ رخ خان اور کاجول پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
رواں برس شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی فلم”رئیس“ میں نظر آئیں گے شاہ رخ اور نواز الدین صدیقی کی پرستار ہوں ان کے مدمقابل کام کرنے سے دباؤ کا شکار ہوں‘ماہرہ
اتوار 25 جنوری 2015 11:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) کون ہے جو شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو فراموش کردے درحقیقت بولی وڈ کی یہ جوڑی بلاک بسٹر فلموں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان جیسی فلمیں اس جوڑی کی کامیابیوں کی داستان بیان کرتی ہے اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈائریکٹر روہت شیٹھی ان دونوں اسٹارز کو ایک بار پھر اکھٹا کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی کی اس بے نام فلم میں شاہ رخ خان کی شمولیت کی تصدیق تو ہوگئی ہے تاہم کاجول کی جانب سے ابھی حامی بھرنا باقی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شیٹھی ابھی کاسٹنگ کر رہے ہیں اور فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ کاجول اس فلم میں کام کر رہی ہیں کہ نہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ رواں برس شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بھی فلم”رئیس“ میں نظر آئیں گے جن کے بارے میں حال ہی میں بولی وڈ کنگ نے کہا تھا کہ میری ماہرہ سے دو منٹ کی ملاقات ہوئی تھی اور میں نے اس کا کام دیکھا تھا وہ واقعی زبردست اداکارہ ہے۔
دوسری جانب ماہرہ خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی کے مدمقابل کام کرنے کے خیال سے کچھ دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ وہ ان دونوں کی پرستار ہیں، خوش قسمتی سے مجھے پاکستان میں کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے فلم کے سیٹ میں بہت مدد ملے گی اور مجھے توقع ہے کہ میں شاہ رخ اور نواز الدین صدیقی سے کافی کچھ سیکھ سکوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.