”امریکن سنائپر “کو آسکر ایوارڈ جیتنے کے لیے مضبوط ترین فلم قرار دیدیاگیا

بارہ سال کے عرصے میں بننے والی فلم ”بوائیہڈ “ آسکر ایوارڈ کے لیے تیسری بڑی فلم بن گئی

اتوار 25 جنوری 2015 11:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ہالی ووڈ اؤن لائن سروے میں فلم ”سیلما “ کو آسکر ایوارڈ کیلئے دوسری بڑی اور جاندار فلم قرار دیا گیا ہے- ہالی ووڈ فلم بینوں نے ایکشن مووی ”امریکن سنائپر “کو آسکر ایوارڈ جیتنے کے لیے مضبوط ترین فلم قرار دے دیا ۔ سروے میں سیلما کو آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل دوسری بڑی فلم کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ آسکر ایوارڈز بائیس فروری کو لاس اینجلس میں سجے گا ۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے آن لائن سروے میں شائقین نے ”امریکن سنائپر “ کو آسکر ایوارڈ کے لیے بہترین فلم قرار دے دیا ۔ ”دی مارٹن لوتھر کنگ جونئیر “ کی بائیوپک ”سیلما “ اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل دوسری بڑی فلم ٹھہری ۔ بارہ سال کے عرصے میں بننے والی فلم ”بوائیہڈ “ آسکر ایوارڈ کے لیے تیسری بڑی فلم بن گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :