اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کو اپنا استاد مان لیا

جیکولین فرنینڈس نئی فلم ROY میں رنبیرکپور اور ارجن رام پال کے مقابل نظر آئیں گی

اتوار 25 جنوری 2015 11:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دبنگ ہیرو کو اپنا استاد مان لیا ۔ کہتی ہیں کِک کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی وجہ سے ان کی ہندی میں بہتری آئی ۔

(جاری ہے)

سری لنکن نژاد بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کِک فلم کے لیے اپنے ڈائیلاگز ہندی میں ڈب کروائے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ کام کر کے ان کی ہندی بہتر ہوئی ۔ جیکولین کے مطابق پروموشن کے دوران اداکار انگلش نہیں بولنے دیتے تھے ۔ سلمان خان نے انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں دوبارہ متعارف کرا دیا ، جیکولین فرنینڈس نئی فلم ROY میں رنبیرکپور اور ارجن رام پال کے مقابل نظر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :