چھٹا ون ڈے،نیو زی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی

اتوار 25 جنوری 2015 11:31

چھٹا ون ڈے،نیو زی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
ڈیو نیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔جنوری 2015ء )7ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چھٹے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 120رنز سے ہرا کر سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی ہے ۔یونیورسٹی اوول ،ڈیو نیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے ایک روزہ میچ میں نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ برینڈن میکولم بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے جبکہ مارٹن گپٹل بھی 28رنز بنا سکے۔

کین ولیمسن اور روس ٹیلر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 117رنز کا اضافہ کیا ۔ولیمسن محض 3رنز کے فرق سے کیریئر کی چھٹی سنچری بنانے میں ناکام رہے ۔روس ٹیلر بھی 96رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئے ۔نیو زی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنا ئے ۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد نے 2جبکہ پریرا ، ہیراتھ اور دلشان نے 1،1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں سنگاکارا کے علاوہ کوئی سری لنکن بلے باز کیوی با ؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکااور پوری سری لنکن ٹیم 40.3اوورز میں 195رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئی ۔

کمار سنگا کارا 66گیندوں پر 7چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 81رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ تھریمانے 29، دلشان 21اور کارونارتنے نے26رنز بنائے ۔ نیو زی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن نے 4،میکلینیگن نے 2اور بولٹ نے 1کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا ۔ کورے اینڈرسن کو آل راؤنڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 29جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔