نیوزیی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے پاکستان کو پہلے پریکٹس میچ میں شکست دیدی

اتوار 25 جنوری 2015 11:34

نیوزیی لینڈ پریزیڈنٹ الیون نے پاکستان کو پہلے پریکٹس میچ میں شکست دیدی

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ بورڈ الیون نے پاکستان کو پہلے پریکٹس میچ میں چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے 50اوور میں نیوزی لینڈ کو 314کا ہدف دیا جوکہ پریز یڈنٹ الیون نے 4وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں عبور کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ بورڈ الیون کی جانب سے ٹی ایل سائیفرٹ نے 115 جبکہ ایچ ایم نکولس نے 104 رنز بنائے، قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سہیل خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہر کیا گیا جبکہ کپتان مصباالحق 107سکور کے ساتھ ٹاپ سکوورر رہے۔عمر اکمل نے 68، احمد شہزاد نے 37 جبکہ وہاب ریاض نے 30 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :