ملک میں بجلی کا نظام بحال کر دیاگیا:ترجمان این ٹی ڈی سی

اتوار 25 جنوری 2015 11:34

ملک میں بجلی کا نظام بحال کر دیاگیا:ترجمان این ٹی ڈی سی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہاہے پورے ملک میں بجلی کا نظام بحال کر دیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سٹیشن میں چھ ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو چکی ہے اور قومی نظام کو استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے بجلی کا لوڈ بڑھایا جا رہے ۔ان کا کہناتھاکہ 2767میگاواٹ بجلی ہائیڈرل،2764میگا واٹ بجلی آئی پی پیز اور 512میگا واٹ بجلی جینکوز سے قومی نظام میں شامل ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی معطلی کے حوالےسے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ہائیڈل کی پیداوار2767 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار2764 میگاواٹ ہے۔ جینکوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار512 میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے ۔ گزشتہ رات بجلی بڑے بریک ڈاون کے باعث ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ ترجمان ایں ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے

متعلقہ عنوان :