آرمی چیف راحیل شریف کی چینی جنرل فان سے ملاقات

اتوار 25 جنوری 2015 11:34

آرمی چیف راحیل شریف کی چینی جنرل فان سے ملاقات

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہو رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی کا جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آج صبح خوشگوار ماحول میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں وائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نہایت اہم ترین ہمسائے ہیں۔پاکستان اور چین اہم سٹریٹجک پارٹنر ہیں۔جنرل فین نے کامیابی سے جاری ضرب عضب آپریشن کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم ، کوششوں، قربانیوں اور قومی اتفاق رائے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چین نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔دہشت گردی کا جڑ سے اکھاڑنے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :