ایشین فٹ بال کپ سیمی فائنل لائن اپ مکمل،جنوبی کوریا اور عراق کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

دوسرا سیمی فائنل 27 جنوری کو آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

اتوار 25 جنوری 2015 11:41

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز (کل) پیر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹیموں نے عمدہ کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا لی جن میں میزبان آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور عراق شامل ہیں۔ دفاعی چیمپئن جاپان کی ٹیم کوارٹر فائنل میں متحدہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے سیمی فائنلز مرحلے کا آغاز (کل) پیر سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا سیمی فائنل 27 جنوری کو آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :