جو سکون اور لطف اپنے دیس میں ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں ‘ صائمہ خان

پاکستانی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو پوری دنیا میں بیحد عزت و احترام دیا جاتا ہے

اتوار 25 جنوری 2015 11:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں جانے کا اتفاق ہواہے لیکن جو سکون اور لطف اپنے دیس میں ہے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں پایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو پوری دنیا میں بیحد عزت و احترام دیا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک جب بھی شوز کے لئے جاتی ہوں میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ سب کے ساتھ پیار و محبت کا برتاؤ کروں اور اپنے اچھے اخلاق کی بدولت پاکستان کے بارے میں اچھا تاثر قائم کر وں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ، انشااللہ وہ دن ضرور آئے گا جب پاکستان بھی امن کا گہوارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :