فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں ،ہمیں اپنے کام سے مخلص ہونا چاہیے ‘ صنم سعید

بھارت کے پراجیکٹس میں پاکستانی فنکاروں کوکاسٹ کیا جانا قابل فخر بات ہے

اتوار 25 جنوری 2015 11:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)ٹی وی کی مایہ ناز اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں ،ہمیں اپنے کام سے مخلص ہونا چاہیے اور جہاں تک بھارتی فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کی بات ہے تو میری نظر میں فنکار اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری ہاں فلموں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی فنکار کو باہر جانا پڑتا ہے ،اگر بھارت کے پراجیکٹس میں ہمارے فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے تو یہ بڑے فخر کی بات ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ماڈلنگ میری ہمیشہ سے پہلی ترجیح رہی ہے مگر ٹی وی کمرشل نے مجھے شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان دنوں ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں ۔