سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

اتوار 25 جنوری 2015 11:52

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

چناب رینجرز ذرائع کے مطابق چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ خوش قسمتی سے فائرنگ اور گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی گولہ باری کے بعد چناب رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :