اوباما بھارت’یاترا‘ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ، تاج محل نہ جانے کا فیصلہ
اتوار 25 جنوری 2015 11:52
واشنگٹن،نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) امریکی صدراوباما بھارت یاتراکے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جبکہ اُنہوں نے اپناتین روزہ دورہ بھارت مختصر کر کے تاج محل جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما 3 روزہ دورے پر اتوار کی صبح بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے دورے کے آخری روز اہلیہ مشل اوباما کے ہمراہ بھارت کے شہر آگرہ میں واقع تاریخی تاج محل کا دورہ بھی کرنا تھا تاہم اب وہ تاج محل نہیں جائیں گے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تاج محل کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر اپنا دورہ مختصر کر کے سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کریں گے تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.