کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران بھی نئے ریکارڈ بننے کی روایت برقرار رہی۔۔۔
سرمائے کے حجم میں 29 ارب سے زائد روپے کا اضافہ جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس34000 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا
اتوار 25 جنوری 2015 12:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران بھی نئے ریکارڈ بننے کی روایت برقرار رہی۔ کاروباری تیزی کے سبب سرمائے کے حجم میں 29 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 34414 پوائنٹس کے تاریخی سطح کو چھونے کے بعد 34000 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیق کمپنی، پی آئی اے، بائیکو پیٹرولیم، کے الیکٹرک، پاک الیکٹرون، میپل لیف سیمنٹ، جہانگیر صدیق کمپنی، ہم نیٹ ورک، فوجی فرٹیلائزر، لافارج پاک، لوٹے کیمیکل اور ڈسکون کیمیکل سرفہرست رہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کار منافع بخش شعبوں کے حصص کی خریداری میں سرگرم دکھائی دیئے جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور کرتا ہوا 34414.30 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کادباؤ کی وجہ سے دو روزہ مندی کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 302.91 پوائنٹس کم ہو گیا، غیر ملکی اور ملکی بڑے سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی برقرار رہنے سے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.