کراچی :سی این جی اسٹیشنزرواں ہفتے تین دن کیلئے بندرہیں گے شیڈول جاری

اتوار 25 جنوری 2015 12:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں ہفتے کے لیئے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کا اعلان کردیاہے۔کراچی میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز تین دن کیلئے بند رہینگے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل، جمعرات اور ہفتے کو 24،24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو مزید 24گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے کا۔

متعلقہ عنوان :