قالین کی برآمدات میں 10 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

سات سالوں میں قالین بافی کی صنعت کو برآمدات کی مد میں پچاس فیصد کمی کا سامنا رہا ہے ایسوسی ایشن

اتوار 25 جنوری 2015 12:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جی ایس پی اسٹیٹیس حاصل ہونے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران قالین کی برآمدات میں دس فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،پاکستان کارپیٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں قالین کی برآمدت میں دس فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسو سی ایشن کے مطابق گذشتہ سات سالوں میں قالین بافی کی صنعت کو برآمدات کی مد میں پچاس فیصد کمی کا سامنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی برآمدات تیس کروڑ ڈالر سے کم ہوکر بارہ کروڑ ڈالر رہ گئی،صنعتوں کو گیس اور بجلی کی عدم فراہمی ،امن اوامان کی مخدوش صورتحال ہنر مند افرادی قوت کی کمی برآمدات میں کمی کا اہم سبب ہیایسو سی ایشن کے مطابق یورپ اور امریکہ کے بعدپاکستان قالین کی برآمدت کے ذریعے چین کی مارکیٹ تک نہ صرف رسائی بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل کرسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ قالین بافی کی صنعت کے فروغ کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :