کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم  نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے حکومت کو خط لکھ دیا

فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا  وزیر مملکت عابد شیر علی

اتوار 25 جنوری 2015 12:11

کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم  نیشنل پاور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم ہونے پر نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے حکومت کو خط لکھ دیا جبکہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کا 5سالہ معاہدہ ختم ہو گیا ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ 25 جنوری کے بعد کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی دینی ہے یا نہیں ؟وفاقی حکومت نے خط کا جواب نہ دیا تو کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائیگی اس حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ جو فیصلہ بھی ہو، وہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :