کارباری ہفتہ کے آخری روز اسلام آباد اسٹاک مارکیٹ میں منڈی کا رحجان

اتوار 25 جنوری 2015 12:13

ااسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سلام آباد اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے اختتام پرمجموعی طور پر مندی کا رحجان رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 143 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا 54 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 89 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی آئی ایس ای دس انڈکس 4044 پوائنٹ پر اوپن ہوا 11 اعشاریہ 53 پوائنٹ کی تبدیلی کے ساتھ 4032 پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ کمی ماری گیس کے شیئرز میں ہوئی جو چوبیس روپے کمی کے ساتھ 580 روپے تک پہنچ گیا سب سے زیادہ انڈس موٹرز کے شیئرز میں ہوا جو48 روپے کے اضافے کے ساتھ 1075 تک پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :