جولائی سے نومبر، بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.48 فیصد رہی

اتوار 25 جنوری 2015 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی شرح نمو بڑھ گئی ۔ ابتدائی پانچ ماہ کے دوران شرح ترقی دو اعشاریہ چار آٹھ فیصد رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک بارہ شعبوں کی شرح ترقی مثبت رہی سب سے زیادہ اسٹیل کے شعبے میں پچیس فیصد شرح نمو رہی۔ پٹرولیم، ادویہ سازی، کیمیکل، انجینئرنگ اور آٹو سیکٹر سمیت بارہ شعبوں میں شرح نمو مثبت رہی۔ کھاد سمیت تین شعبوں کی شرح ترقی منفی رہی ۔ اِس دوران ٹیکسٹائل کے شعبے کی شرح ترقی صرف اعشاریہ تین فیصد رہی۔