صدر باراک اوباما کی راشٹرپتی بھون آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اتوار 25 جنوری 2015 12:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) امریکی صدر اوباما راشٹرپتی بھون(صدارتی محل)پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما انتہائی سخت پروٹوکل کے ساتھ لیموزین کار جو کہ 8انچ موٹر لوہے کی چادر سے بنی ہے ،میں راشٹرپتی بھون میں داخل ہوئے جبکہ ان کے ساتھ صدارتی محل کے خصوصی گارڈ گھوڑوں پر سوار امریکی صدر کے ساتھ ساتھ رہے ۔

(جاری ہے)

پرناب مکھر جی ، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر وزراءنے امریکی صدر باراک اوباما کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ نئی دہلی میں صدر باراک اوباماکی آمد پر انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور نئی دہلی کو تین روز کے لیے نو فلائی زون قرار دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :