پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، 4260 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اتوار 25 جنوری 2015 12:25

پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء) پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سایئکل چلانے پر پابندی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ 97 یونین کونسلوں میں سات لاکھ 54 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پولیو ٹیموں کے سیکورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینادت کیے گئے ہیں ۔ مہم کے لیے 4260 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :