امریکی صدر انتہائی سخت سکیورٹی میں نئی دہلی پہنچ گئے  پرتپاک استقبال  سکیورٹی انتہائی سخت  پندرہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب

بھارتی وزیر اعظم اور امریکی صدر نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا  گلے ملے امریکی خاتون اول بھی ہمراہ تھیں بھارتی وزیر اعظم نے مرکزی وزیر پیوش گویل اور دیگر بھارتی حکام کا صدر اوباما سے تعارف کرایا

اتوار 25 جنوری 2015 12:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکی صدر براک اوباما انتہائی سخت سکیورٹی میں تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں بھارتی وزیر اعظم نے پروٹوکول کے برخلاف امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کا اندرا گاندھی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا دونوں رہنماوٴں نے گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور گلے ملے بھارتی وزیر اعظم نے مرکزی وزیر پیوش گویل اور دیگر بھارتی حکام کا صدر اوباما سے تعارف کرایا جبکہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں ہزاروں اہلکار تعینات شہر میں 15 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا خصوصی طیارہ ایئرفورس ون بھارتی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترادوپہر 12 بجے بھارت کے صدر پرنب مکھرجی ان کا صدارتی محل میں باضابطہ طور پر استقبال کیا امریکی خاتون اول میشل اوباما بھی امریکی صدر کے ہمراہ تھیں اس کے بعد امریکی صدر باراک اوباما بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ خصوصی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بھارت کے صدر پرناب مکھرجی صدارتی محل کے پراگ میں صدر اوباما کا استقبال کیااس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے کئی ارکان موجود تھے۔اوباما کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا - میڈیا رپورٹ کے مطابق (کل)پیر کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ منعقد ہوگی اس ضمن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے انڈیا گیٹ اور راج پتھ کا علاقہ گذشتہ کئی دن سے عوام کیلئے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا پہلا موقع ہوگا جب امریکی صدر اتنی دیر تک کھلے آسمان تلے کسی تقریب میں اتنی دیر تک شریک رہیں گے۔

اوباما نے واشنگٹن میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں تقریباً 40 منٹ گزارے تھے  راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریب دو گھنٹے تک چلے گی۔بھارتی دارالحکومت کے موریا شیریٹن اور تاج محل ہوٹل کی بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا اوباما اور ان کی ٹیم ان میں سے کسی ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہوگی۔ سکیورٹی کی وجہ سے اوباما کی حتمی قیام گاہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ادھر وائٹ ہاوٴس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما کو تاج محل نہ جا پانے کا افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد اوباما نئے شاہ سلمان سے مل کر تعزیت کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :