امریکا شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر کئی حادثات پروازیں تاخیر کا شکار

وسطی میساچیوسٹس میں 8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی طوفانی برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے

اتوار 25 جنوری 2015 12:48

میساچیوسٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ، امریکا کی شمال مشرقی ریاست میساچیوسٹس میں شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث کئی حادثات ہوئے ہیں اورپروازیں تاخیر کا شکارہوئیں  نظام مواصلات بھی بری طرح متاثر ہو اہے ۔

(جاری ہے)

برف باری کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا ، قومی موسمیاتی سروس کے مطابق وسطی میساچیوسٹس میں 8انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، طوفانی برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں  متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :