داعش نے مغوی جاپانی کے مبینہ قتل کی ویڈیو جاری کردی

ویڈیو میں داعش کا دوسرے مغوی جاپانی شہری کے بدلے میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ یہ ایک اشتعال انگیز اور ناقابل معافی جرم ہے جاپانی وزیر اعظم برہم …… اوباما کی بھی مذمت

اتوار 25 جنوری 2015 12:50

قاہرہ/ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) تاوان کی عدم ادائیگی پراسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی جانب سے جاری ایک نئی ویڈیو میں مغوی جاپانی شہری کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں داعش نے دوسرے مغوی جاپانی شہری کے بدلے میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا غیر ملکی میڈیاکے مطابق ان کو داعش کی جانب سے نئی جاری ہونے والی مذکورہ ویڈیو دستیاب نہیں ہوسکی تاکہ واقعہ کی تصدیق کی جاسکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو جاری کرنے کے فوری بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا داعش کے مختلف گروپوں کی جانب سے جاپانی شہری کے قتل کی ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ۔ادارے نے کہا کہ داعش کے متعدد گروپوں نے مذکورہ پیغام یا ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے دیگر سے اختلاف بھی کیا داعش نے ایسی ہی ویڈیو مغوی شہریوں میں سے ایک کی بیوی کو ای میل بھی کی ۔

(جاری ہے)

ادھرجاپانی وزیراعظم شینزو ابے نے داعش کی جانب سے جاپانی شہری کی مبینہ قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز اور ناقابل معافی جرم ہے انھوں نے اپنے دوسرے مغوی شہری کی جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔جاپان کی کابینہ کے سیکرٹری یوسیہدی سوگا نے کہا کہ انھوں نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد کابینہ کے وزراء کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا دوسری جانب امریکی صدر نے بھی شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ناقابل معافی جرم ہے

متعلقہ عنوان :