آسٹریلیا،ایک اور ہیوگز کرکٹ پر ’قر بان ‘ ہونے سے بال بال بچ گیا

اتوار 25 جنوری 2015 13:18

آسٹریلیا،ایک اور ہیوگز کرکٹ پر ’قر بان ‘ ہونے سے بال بال بچ گیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔جنوری 2015ء ) آسٹریلیا میں ایک اور ہیوگز کرکٹ پر ’’قر بان ‘‘ہونے سے بال بال بچ گیا ۔گزشتہ روز ایک فرسٹ گریڈ میچ کے دوران نادرن ڈسٹرکٹس کے ڈینیئل ہیوگز کی گردن کے اسی حصے پرزوردار گیند لگی جس سے فلپ ہیوگز کی موت واقع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

برلیک ٹاؤ ن کے فاسٹ باؤلر کیمرون نیو پیر کے باؤنسر کو پل کرنے کی کوشش میں ڈینیئل گیند کی زد میں آئے ،جب و ہ بے سدھ ہوکر کریز پر گر گئے تو آفیشلز اور کھلاڑیوں کے ہاتھ پا ؤں پھول گئے ۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مختلف سکینز اور جانچ پڑتال کرنے کے بعد انہیں کسی بھی قسم کی سنجید ہ نوعیت کی انجری سے کلیئر قرار دے دیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈینیئل کو گیند ان مقام سے چند ملی میٹر دور لگی تھی جہاں گیند لگنے کے بعد فلپ ہیوگز کبھی ہوش میں نہیں آسکے تھے۔

متعلقہ عنوان :