برطانیہ کے 30لاکھ مسلمانوں کے تحفظات دورنہیں کیے گئے، سعیدہ وارثی
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان سخت بے چین اور حکومت سے ناراض ہیں،مسلم کمیونیٹیز کی مختلف معاملات میں عدم شرکت اور ان کی رائے کو اہمیت نہ دینے سے ان کے خلاف شکوک و شبہات کی فضا قائم ہوئی ، سابق وزیر کا بر طا نو ی برطانوی اخبار میں مضمو ن
اتوار 25 جنوری 2015 13:28
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) برطانوی دفترخارجہ کی سابق وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں مقیم تیس لاکھ مسلمانوں کے حوالے سے اپنائی گئی۔پالیسیوں پر کیمرون حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں پہلی مسلم وزیر خاتون رہنے والی سعیدہ وارثی نے ایک برطانوی اخبار میں لکھے گئے اپنے مضمون میں ڈیوڈ کیمرون کی اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ میں موجود مسلم کمیونیٹیز کی مختلف معاملات میں عدم شرکت اور ان کی رائے کو اہمیت نہ دینے سے ان کے خلاف شکوک و شبہات کی فضا قائم ہوئی ہے جس سے انتہاپسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا ہے۔سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان سخت بے چین اور حکومت سے ناراض ہیں۔(جاری ہے)
ایک ایسے وقت میں جب قومی سلامتی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
حکومت کا رویہ اسے نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت مسلمانوں اور مسلم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہی ہے اور متعدد بار کہنے کے باوجود ڈیوڈ کیمرون نے دیگر مذاہب، بشمول مسلمانوں کو سالانہ اجلاسوں میں مساوی طور پر شریک نہ کیا۔حکومتمیں شریک افراد نے برطانیہ میں مقیم تیس لاکھ مسلمانوں کے تحفظات اور خوف کو دور کرنے کرنے کے لیے مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم مسلمان اْسی صورت میں اس ملک کے اقدار کی حمایت کریں گے جب انہیں اس بات کا یقین ہو کہ ان کی بات سنی جائے گی۔سعیدہ وارثی نے گزشتہ سال اگست میں فلسطین تنازع پر حکومتی پالیسی سے اختلافات کے بعد ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ سے استعفا دے دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.