اسلام آباد ہائیکورٹ ،آزاد میڈیا گروپ و نجی ٹی وی چینل کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کل ہو گی

اپیل میں پیمرا کی طرف سے ہونے والی سزا اور ایک کروڑ جرمانہ کو چیلنج کیا گیا ہے

اتوار 25 جنوری 2015 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) آزاد میڈیا گروپ و نجی ٹی وی چینل کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کل سوموار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

آزاد میڈیا گروپ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین کو فریق بنایا گیا ہے۔ پیمرا کی طرف سے ہونے والی سزا اور ایک کروڑ جرمانہ کو درخواست گزار کی جانب سے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ اکرم شیخ عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ عدالت عالیہ میں کئی ماہ سے آزاد میڈیا گروپ کی طرف سے اپیل زیر سماعت ہے۔