اسلام آباد ہائیکورٹ روا ں عدالتی ہفتہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 5 سنگل اور 2 ڈویژن بینچ تشکیل

اتوار 25 جنوری 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے پیر سے جمعہ تک عدالتی ہفتہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 5 سنگل اور 2 ڈویژن بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا سنگل بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی‘ دوسرا جسٹس نور الحق این قریشی‘ تیسرا جسٹس شوکت عزیز صدیقی‘ چوتھا جسٹس اطہر من اللہ اور پانچواں جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہو گا جبکہ پہلا ڈویژن بینچ جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور دوسرا ڈویژن جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہو گا ان تمام بینچوں میں سول‘ دیوانی اور فوجداری مقدمات سمیت دیگر اہم کیسیوں کی سماعت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :