قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس کل ہو گا

وفاقی ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم جی 13 اور جی 14 کے ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا جائے گان

اتوار 25 جنوری 2015 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس کل(پیر) کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین حاجی محمد اکرام انصاری کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایچ اے فاؤنڈیشن ہاؤسنگ پروجیکٹ جی 11/3 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی ممبران وفاقی ملازمین کی ہاؤسنگ سکیم جی 13 اور جی 14 کے ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کمیٹی چیئرمین پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران و دیگر سٹاف کے خلاف ہونے والے درج کیسز کی انکوائریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیں گے بعد ازاں کمیٹی ممبران چیئرمین کی اجازت سے دیگر اہم سوالات بھی کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :